حیدرآباد۔7اگسٹ (اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم و چیف منسٹر اے پی این چندرا
بابو نائیڈو نے آج وجئے واڑہ میں منعقدہ ایک روزہ کلکٹرس اور ریاستی
انتظامیہ کے اجلاس میں پہلی بار آندھرا پردیش کے مستقبل میں حکومت کے
منصوبوں سے واقف کر وایا۔انہوں نے اس اجلاس میں کہا کہ 2029تک آندھراپردیش
ملک میں ممتاز مقام حاصل
کریگا۔انہوں نے اس اجلاس میں بنیادی سہولتوں کی
فراہمی کو یقینی بنانے ‘ غربت کے خاتمہ ‘ اور تعلیم کے شعبہ کو ترقی دینے
کا عزم ظاہر کیا۔ چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش میں تعلیمی شرح
67ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلیمی میں شرح میں اضافہ کرنے
کلکٹرس کو ہدایت دی۔اس اجلاس میں تمام وزرا اور 13اضلاع کے کلکٹرس نے شرکت
کی۔